اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین جناب اختری صاحب جو حالیہ دنوں پرتگال کے دورے پر تھے کے ساتھ اس ملک کے دار الحکومت لیسبن میں تازہ قائم شدہ اہل بیت(ع) اسلامی سنٹر میں اس شھر کی یونیورسٹیوں کے مسلمان طالبعلوں نے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں سب سے پہلے لیسبن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈٓاکٹر حسین غریبی اور حجۃ الاسلام سید افتخار علی جعفری نے جناب اختری صاحب کو خوش آمدید کہا اور اہل بیت(ع) اسلامی سنٹر کا تعارف کروایا۔ بعد از آں لیسبن کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ایرانی اسٹوڈنٹس کے نمائندوں نے اس ملک میں ایک اسلامی مرکز کی ضرورت پر تاکید کی۔
لیسبن سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمین جناب اختری صاحب نے اس میٹنگ میں اہل بیت(ع) اسلامی سنٹر کے قیام پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے اس ملک میں مکتب تشیع اور دین اسلامی کو متعارف کروانے کے لیے اسلامی سنٹر کو ضروری جانا اور اس کی حمایت کا بھر پور اعلان کیا۔
انہوں نے اس سنٹر میں اسلامی لائبریری کا قیام عمل میں لانے اور دیگر ادیان و مذاھب کے ماننے والوں کو اسلام کی شناخت کروانے کے سلسلے میں اسلامی سافٹ ویئر فراہم کئے جانے پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲